شمالی کوریا کا راکٹ لانچ جاپان، اور اتحادیوں کے لیے انٹیلی جنس کا موقع

ٹوکیو: جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادی شمالی کوریا کے پلان شدہ راکٹ لانچ کی مذمت کر رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ پُر راز ریاست کی اپنے ساحلوں سے پرے مار کی صلاحیت کا مشاہدہ کرنے کے لیے بھی تیزی دکھا رہے ہیں، جو کہ ایک نادر موقع کی صورت میں ان کے ہاتھ آیا ہے۔

اگر شمالی کوریا لانچ کو آگے بڑھاتا ہے، جو 12 سے 16 اپریل کے مابین کیے جانے کی توقع ہے تو جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا کے پاس پہلی بار اتنے فوجی اثاثے موجود ہوں گے جو راکٹ کا نہ صرف مشاہدہ کر رہے ہوں گے بلکہ “ضرورت پڑنے پر” اسے آسمان سے گرا بھی سکیں گے۔

فوجی منصوبہ ساز یہ جاننا چاہتے ہیں کہ تین سال قبل سیٹلائٹ لانچ کرنے کی کوشش کے بعد سے شمالی کوریا نے کتنی ترقی کی ہے۔ اگر شمالی کوریا سیارہ مدار میں پہنچا دیتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ کسی چیز کو کرہ ارض پر کہیں بھی پہنچا سکتا ہے، اور اس کے عالمی مضمرات ہوں گے۔

ایک چیز جوتجریہ نگار فوری طور پر چیک کر سکتے ہیں وہ شمالی کوریا کا اصرار ہے کہ یہ سیٹلائٹ لانچ پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

شمالی کوریا کہتا ہے کہ وہ مدارمیں سیارہ پہنچائے گا۔

جس کا مطلب ہے کہ شمالی کوریا اپنے ہمسایوں کے ردعمل کے بارے میں مزید محتاط ہو رہا ہےاگرچہ اس صورتحال نے فلپائن جیسے ممالک کو چوکس کر دیا ہے جو راکٹ کے راستے میں آ سکتے ہیں۔ تاہم اس لانچ کے فوجی مقاصد بھی ہو سکتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.