ٹوکیو: حال ہی میں اپنے گھروں میں الگ تھلگ حالت میں مر جانیوالے لوگوں کے تین واقعات ہوئے ہیں۔ جاپانی میڈیا اس صورتحال کو “کودو کوشی” کہتا ہے جس کا مطلب ہے کہ “ایک شخص جو اکیلا رہتا ہے اور اکیلا مرتا ہے”۔
بہت سے کیسوں میں اپنے اہل خانہ سےا لگ تھلگ رہنے والے بوڑھے مر گئے ہی، تاہم دوسرے کیسوں میں یہ معاملہ والدین اور معذور بچوں کا ہے۔
قریباً تمام رپورٹ شدہ کیسوں میں کسی نے بھی نوٹ نہیں کیا کہ کچھ کمی لگ رہی ہے، حتی کہ بہت زیادہ دیر ہو گئی۔
سائیتاما کی صوبائی حکومت الگ تھلگ اموات کی روک تھام کے لیے ایک طریقہ کار پر کام کر رہی ہے۔ ایک وسط مدتی رپورٹ کے مطابق، وہ ایسے نظام پر غور کر رہے ہیں جس میں گیس یا پانی سے متعلق ملازمین یا ڈیلیوری پہنچانے والے لوگ اپارٹمنٹس یا گھروں کے میٹر چیک کرتے ہوئے کچھ مشکوک نظر آنے کی صورت میں پولیس کو مطلع کریں گے۔