یوکوہاما: پولیس نے کہا کہ انہوں نے ہفتے کو ایک 61 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر یوکوہاما میں اپنے گھر میں اپنے 75 سالہ ضعیف خاوند کو قتل کرنے پر حراست میں لیا ہے۔
پولیس کے مطابق، کازوکو توکورو کے نام سے شناخت ہونے والی اس عورت نے اپنے خاوند گی ہےئی کو جمعرات کو صبح چار بجے کے قریب تیز دھار آلےسے گھائل کر دیا۔ اس نے پولیس کو کال کی اور انہیں بتایا کہ وہ کیا کر بیٹھی ہے۔
پولیس نے گی ہےئی کو جسم پر بہت سے تیز دھار آلے کے زخم لیے پڑا پایا۔ اس کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس مردہ قرار دے دیا گیا۔
پولیس تفتیش کے دوران کازوکو نے کہا کہ وہ اپنے خاوند کی دیکھ بھال کر کر کے جسمانی اور ذہنی طور پر تھک چکی تھی۔ پولیس نے کہا کہ گی ہےئی 10 سال قبل فالج کا حملہ ہونے کے بعد سے بستر کا محتاج ہو کر رہ گیا تھا۔
کازوکو نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو بھی قتل کر دینا چاہتی تھی۔