ایران نے ہاتویاما کو کہا ہے کہ وہ ایٹمی پروگرام ترک نہیں کرے گا

تہران: ایران نے ہفتے کو ملک کا دورہ کرنے والے سابقہ جاپانی وزیر اعظم ہاتویاما کو بتایا کہ وہ “پابندیوں” کے باوجود اپنے متنازعہ ایٹمی پروگرام کو جاری رکھے گا، اور اسے امید ہے کہ دنیا کی طاقتوں سے ہونے والے آئندہ مذاکرات “اعتماد سازی” کی طرف لے جائیں گے۔

“ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے”، صالحی نے کہا اور مزید اضافہ کیا، “اپنی سیاسی آزادی کو برقرار رکھنے کے عزم کے تین عشروں میں ایران مسائل اور پابندیوں میں جم کر کھڑا رہا ہے اور اسی راستے کو جاری رکھے گا”۔

ان کے حوالے سے اس امید کا اظہار بھی کیا گیا کہ “آئندہ پانچ بڑی طاقتوں اور جرمنی کے ساتھ مذاکرات مغرب کو اعتماد سازی کی طرف بڑھنے کا موقع فراہم کریں گے،”۔

یہ اشارہ تہران اور دنیا کی چھ بڑی طاقتوں کے مابین انتہائی امید کیے جانے والے مذاکرات کی طرف تھا، جو متنازع پروگرام پر ہوں گے اور استنبول یا بغداد کے مقام پر اختلاف کے باوجود اگلے ہفتے منعقد ہونے  کا امکان ہے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.