ٹوکیو: پیر کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جاپان نے ایک ماہ قبل کے ریکارڈ خسارے کے بعد فروری میں واپس ٹریڈ سرپلس کی طرف چھلانگ لگا دی۔
وزارت خزانہ کے مطابق، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، جو بقیہ دنیا کے ساتھ تجارت کا سب سے وسیع پیمانہ ہوتا ہے، 1.8 ٹریلین ین رہا۔
تازہ ترین ہندسہ ایک سال قبل کے مقابلے میں 30.7 فیصد کم تھا، تاہم یہ مجموعی طور پر ڈاؤ جونز نیوز وائر اور نیکےئی بزسنس ڈیلی کی طرف سے معاشیات دانوں سے کرائے گئے سروے کے مطابق ہی تھا، جنہوں نے 1.15 ٹریلین ین کی پیشن گوئی کی تھی۔
ملک نے جنوری میں کم برآمدات اور توانائی کی زیادہ لاگتوں کی وجہ سے 437.3 ارب ین کا ریکارڈ تجارتی خسارہ درج کیا تھا۔
جنوری 2009 کے بعد سے یہ جاپان کا اولین تجارتی خسارہ تھا، جب ملک نے عالمی مالیاتی بحران کی وجہ سے 132.7 ارب ین کا اس وقت کا ریکارڈ تجارتی خسارہ درج کیا تھا۔
جاپانی برآمدات امریکہ میں بحالی، جو کہ بیرونی تجارتی نمو پر بہت زیادہ منحصر معیشت کے لیے ایک مثبت علامت ہے، کی وجہ سے بحالی کے پیمانے پر انچ انچ کر کے اوپر کو جا رہی ہیں۔
کرنٹ اکاؤنٹ کسی ملک کی درآمدات اور غیرملکی سرمایہ کاریوں کا اس کی غیر ملکی آمدن جیسا کہ مال و خدمات کی برآمدات کی قدر سے تقابل کرتا ہے۔