کاواساکی: فوجستو لیبارٹریز لمیٹڈ نے توانائی بچانے کے نظام پر مشتمل ایک ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو کنٹینر ڈیٹا سنٹرز میں سرورز کے آپریشن اور ائیر کنڈیشنر (اے سی) نظاموں میں مطابقت پیدا کر کے مجموعی توانائی کی کھپت میں کمی کرتی ہے۔
کنٹینر ڈیٹا سنٹرز کی مجموعی توانائی کی کھپت بیرونی محفوظ ہوا اور دوسرے اقدامات کے ذریعے اے سی نظام کی بجلی کم کر کے موثر انداز میں گھٹائی جا سکتی ہے۔ اے سی کے انتظام و انصرام کے روایتی طریقہ کار میں، کنٹینر میں موجود سرورز اور اے سی نظاموں کو الگ الگ کنٹرول کیا جاتا ہے جو بنا پنکھوں والے سرورز کو مناسب انداز میں ٹھنڈا کرنا مشکل بنا دیتا ہے۔
فوجستو کی تیاری کردہ نئی توانائی کی بچت کی ٹیکنالوجی استعمال کر کے، جو سرورز اور اے سی نظاموں کے افعال میں مطابقت پیدا کرتی ہے، اب یہ ممکن ہے کہ کٹینرز میں بنا پنکھوں والے سرورز نصب کیے جا سکیں اور بہترین حد تک توانائی کی بچت حاصل کی جا سکے۔