ٹوکیو: برطانوی وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون منگل کو اس امید پر ٹوکیو پہنچے کہ جاپان کی متوقع طور پر نفع بخش دفاعی مارکیٹ برطانوی کمپنیوں کے لیے کھل جائے گی۔
کیمرون، جو مئی 2010 سے برطانیہ کی اتحادی حکومت کی سربراہ کر رہے ہیں، دوپہر کے ذرا بعد ٹوکیو کے ہانیدا ائیرپورٹ پر پہنچے۔
کیمرون کے ساتھ برطانوی کاروباری شخصیات کا ایک وفد بھی ہے، جس میں دفاعی ٹھیکیدار بھی شامل ہیں جو جاپانی فرموں کے ساتھ مشترکہ پیداوار کی امید کر رہے ہیں۔
“ہمارا خیال ہے کہ دفاعی تعاون کے لیے بہت سے دوسرے مواقع موجود ہیں، جیسا کہ ہیلی کاپٹر اور دوسرے دفاعی ساز و سامان کی تیاری میں،” کیمرون نے لندن سے روانگی سے قبل روزنامہ یومیوری شمبن کو بتایا۔
“برطانیہ دفاعی صنعت میں تعاون کے سلسلے میں ٹوکیو کے بڑے اتحادی امریکہ کے ساتھ جاپان کا ‘چنا ہوا شراکت دار’ بننے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے”، انہوں نے کیودو نیوز کو بتایا۔
ٹوکیو کی طرف سے ہتھیاروں کی برآمد پر عشروں سے عائد خود ساختہ پابندیوں میں نرمی کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ نودا اپنے برطانوی ہم منصب کے ساتھ دفاعی شراکت داری کرنے کے انتہائی شوقین ہوں گے۔
متوقع معاہدہ برطانیہ کو امریکہ کے بعد دوسرا ایسا ملک بنا دے گا جس کا جاپان کے ساتھ دفاعی تعاون ہے۔