ایومی ہاماساکی نے قومی دورہ شروع کر دیا

سائیتاما: عظیم پاپ گلوکارہ 33 سالہ ایومی ہاماساکی نے اس ہفتے سائیتاما کے سپر ایرینا سے اپنے قومی دورے کا آغاز کیا۔

یہ دورہ جو ان کے گلوکارہ بننے کی 14 ویں سالگرہ کے موقع پر شروع کیا گیا ہے، اسے ‘ہوٹل لو سانگز’ کا عنوان دیا گیا ہے۔ اسٹیج ایک افسانوی طرز کے ہوٹل پر سجایا گیا ہے جبکہ ہاماساکی ہوٹل کی ملازمہ کے طور پر پرفارم کرتی ہیں۔ ان کے گاہکوں میں ایک نوکرانی اور ایک لابی ملازم شامل ہے۔ وہ کنسرٹ کا آغاز پرستاروں سے یہ الفاظ کہہ کر کرتی ہیں: “میرے ہوٹل میں خوش آمدید”۔ جبکہ گانوں میں “ایوولوشن” اور ان کا نیا اکیلے گایا ہوا گانا “ہاؤ بیوٹی فُل” شامل ہے جو ان کی نئی البم “پارٹی کوئین” سے لیا گیا ہے۔

اپنے سابقہ خاوند، 31 سالہ آسٹریلوی اداکار منوئل شوارٹز سے طلاق لینے کے بعد سے ہاماساکی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس دورے میں 12 شہروں میں 28 پرفارمنسز شامل ہیں، جن میں سے آخری پرفارمنس فوکوکا میں 28 اگست کو ہو گی۔

ہاماساکی نے سائیتاما میں اپنی افتتاحی شب حاضرین کو بتایا: “میری خواہش ہے کہ اس دورے کے ذریعے میں اپنے تمام پرستاروں کو محبت کا پیغام بھیجوں”۔

اس خبر سے ملتی جلتی دیگر خبریں

  • کوئی خبر نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جاپان میں رہنے والے تمام غیر ملکی رہائشیوں کے لیے ،ایمگریشن قوانین ، مکمل

پرانے مراسلات

Switch to our mobile site