جے اے ایل، اے این اے، اور دوسروں نے شمالی کوریا کے راکٹ سے بچنے کے لیے پروازوں کے راستے بدل دئیے

منیلا: کئی ائیر لائنز  آئندہ اور رواں ہفتے کے دوران شمالی کوریا کی طرف سے متوقع راکٹ لانچ سے بچنے کے لیے فلپائن کے اوپر سے اپنی پروازوں کا راستہ تبدیل کر دیں گی؛ یہ بات فلپائن کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے منگل کو کہی۔

قریباً 20 پروازیں جن میں فلپائن ائیر لائنز، آل نیپون ائیر ویز، جاپان ائیر لائنز، کورین ائیر لائنز، گارودا انڈونیشیا ائیرلائنز اور ڈیلٹا ائیر لائنز شامل ہیں، کی پروازوں کا راستہ جمعرات اور پیر کے مابین بدل دیا جائے گا، جس وقت شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ اپنا سیٹلائٹ لانچ کرے گا۔ ائیر لائن کے اہلکار نوریتو ہیگاشی مینے نے کہا کہ ہر پرواز میں زیادہ ایندھن بھرا جائے گا تاکہ غیر متوقع طور پر راستہ بدلنے کی صورت میں مسئلہ نہ ہو۔

اے این اے بھی اپنی پانچ پروازوں کے لیے ایسی ہی تبدیلیاں کر رہا ہے۔

فلپائنی اہلکاروں نے بحری جہازوں اور ماہی گیر کشتیوں کو بھی شمال مشرقی علاقائی پانیوں سے پرے رہنے کا کہا ہے جہاں راکٹ کا ملبہ گرسکتا ہے۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ فصلوں اور قدرتی وسائل کا جائزہ لے گا اور وہ ان شکوک سے انکار کرتا ہے کہ یہ لانچ طویل فاصلے تک مار کرنے والی میزائل ٹیکنالوجی کی آزمائش کے لیے ہے۔

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس نے راکٹ لانچ کے لیے شمال کی طرف پرواز کا راستہ چنا ہے تاکہ ملبہ اس کے پڑوسیوں کو تکلیف نہ پہنچائے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.