ٹوکیو: ایک پولیس والے کو مبینہ طور پر ایک طالبہ کے سامنے اپنے جنسی اعضاء نمایاں کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس 37 سالہ آدمی نے یہ جرم کرتے وقت ملاحوں کے انداز میں طالبات کی وردی پہنی ہوئی تھی۔
افسر، جس کا نام کازویا تسوکادا پتا چلا ہے، ٹریفک ڈویژن میں اسسٹنٹ انسپکٹر ہے۔ خیال ہے کہ وہ 11 مارچ کو شام سات بجے کے قریب موساشینو میں ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں داخل ہوا اور لفٹ میں چڑھ گیا جس میں اسی وقت ایک 16 سالہ اسکول کی طالبہ داخل ہوئی تھی۔ جیسے ہی وہ لفٹ سے باہر نکلی، اطلاعات کے مطابق تسوکادا پلٹا اورکہا، “اس کو دیکھو” اور اپنے جنسی اعضاء لڑکی کے سامنے ہلائے۔
پولیس کے مطابق علاقے میں ہونے والے ایک جیسے واقعات کے سلسلے نے انہیں آدمی کی تلاش پر مجبور کیا۔ آخر کار موساشیساکائی اسٹیشن پر تسوکادا کو طالبہ کی وردی پہنے دیکھ لیا گیا اور اسے اسٹٰیشن گارڈز نے حراست میں لے لیا۔
تفتیش کے دوران تسوکادا نے کہا کہ اس نے کچھ بار پہلے بھی ایسا ہی کیا تھا۔