اوساکا: اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو نے منگل کو حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کو اس کے انداز پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو اس نے فوکوکی صوبے میں واقعی اوئی ایٹمی بجلی گھر کے دو ری ایکٹروں کو دوبارہ چلانے کے معاملے پر اختیار کیا ہے۔
پیر کو کانسائی الیکٹرک پاور کو نے دو ری ایکٹروں کے لیے حفاظتی منصوبوں کی تفصیلات جمع کروائی ہیں۔ ہاشیموتو نے کہا کہ اگر وہ اس معاملے پر ووٹران کے جذبات کو نظر انداز کرتے ہیں، تو ووٹر اگلے الیکشن میں ان کو پیغام دے دیں گے۔
ہاشیموتو نے کہا کہ فی الحال وہ کانسائی الیکٹرک پاور کو کے 11 ایٹمی ری ایکٹروں میں سے ایک بھی چلانے کے حق میں نہیں چونکہ وہ مطمئن نہیں کہ اکیلے اسٹریس ٹیسٹ ہی ری ایکٹروں کی سیفٹی کے لیے کافی ہیں۔
منگل کو انہوں نے آٹھ شرائط کا خاکہ پیش کیا جو ایک انرجی سمٹ کے موقع پر ماہرین کے پینل نے دیا تھا، اور کہا کہ اوئی ری ایکٹروں کو چلانے کے لیے ان شرائط کا پورا کیا جانا ضروری ہونا چاہیے۔