کیوسیرا صوبہ کاگوشیما میں جاپان کا سب سے بڑا شمسی بجلی گھر تعمیر کرے گا

ٹوکیو: اعلی ٹیکنالوجی ساز ادارے کیوسیرا نے منگل کو کہا کہ وہ تقریباً ایٹمی توانائی سے پاک جاپان میں آنے والے بجلی کے بحران کو حل کرنے کے لیے ملک کا سب سے بڑا شمسی توانائی کا بجلی گھر تعمیر کرے گا۔

کیوسیرا نے کہا کہ وہ بھاری مشینری بنانے کے دیو آئی ایچ آئی اور میزوہو کارپوریٹ بینک کے ساتھ اپنی توانائیاں ملا کر جنوبی صوبے کاگوشیما میں ایک شمسی بجلی گھر تعمیر کرے گا جو 70 میگا واٹ تک بجلی پیدا کرنے کے قابل ہو گا۔

کیوسیرا نے ایک بیان میں کہا کہ بجلی گھر کی مجوزہ پیداوار 2011 میں مقامی طور پر فراہم کیے گئے 40 فیصد صنعتی شمسی سیلوں کے برابر ہو گی۔

یہ قریباً 22,000 گھرانوں کے لیے سالانہ بجلی مہیا کرے گا اور اگر اسے رکازی ایندھن سے پیدا ہونے والی توانائی کی جگہ استعمال کیا گیا تو قریباً پچیس ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی کا باعث بنے گا۔
کمپنی کے بیان کے مطابق، یہ ‘میگا شمسی پلانٹ’ متوقع طور پر جاپان میں عظیم مشرقی جاپانی زلزلے سے پیدا ہونے والے توانائی کی فراہمی کے مسائل کو حل کرے گا، اور اور ماحولیاتی تحفظ میں اپنا حصہ ڈالے گا۔

پچھلے سال کے دیو ہیکل سونامی سے پیدا شدہ فوکوشیما ایٹمی بحران کے بعد سے جاپان نے بجلی میں شدید کمی کے مسائل کا سامنا کیا ہے، جس کی وجہ سے حفاظتی تشاویش کی بنا پر ملک کے 54 سے زائد ایٹمی ری ایکٹر بند کر دئیے گئے تھے۔

بیان کے مطابق، 25 ارب ین کے اس منصوبے کے سلسلے میں تین کمپنیاں جون میں جوائنٹ وینچر تشکیل دیں گی اور جولائی سے تعمیر کا آغاز ہو گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.