شہنشاہ نے باضابطہ طور پر تمام ذمہ داریاں سنبھال لیں

شہنشاہ نے قلب کی بائی پاس سرجری کے 53 ویں دن منگل کو اپنی تمام تر ذمہ داریاں پھر سے سنبھال لیں۔

وزیر اعظم یوشیکو نودا کی کابینہ نے اقدام واپس لے لیا جس کے ذریعے بادشاہ کی ذمہ داریاں عارضی طور پر ولی عہد شہزادہ ناروہیتو کو منتقل کر دی گئیں تھیں۔

شہشاہ 18 فروری کو قلب کے بائی پاس کے کامیاب آپریشن سے گزرے تھے اور 4 مارچ کو انہیں ہسپتال سے فارغ کیا گیا۔ اس کے بعد انہیں دو بار سینے سے سیال مادہ نکالنے کے لیے معالجے سے گزرنا پڑا۔

پیر کے طبی معائنے سے پتا چلا ہے کہ سیال مادہ ان کے سینے میں موجود ہے لیکن مارچ کے بعد سے اس کی مقدار میں اضافہ نہیں ہوا؛ یہ بات شاہی گھرانے سے متعلق ایجنسی کے چیف میڈیکل آفیسر اچیرو کانازاوا نے کہی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.