کیوتو: جمعرات کی سہ پہر کیوتو میں ایک منی وین پر ہجوم چوراہے میں سے ہوتی ہوئی راہگیروں سے جا ٹکرائی۔ تیرہ لوگ زخمی ہوئے جن میں سے کچھ بری طرح زخمی بھی تھے، جبکہ ڈرائیور اور وین کا اکلوتا مسافر بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے کہا کہ منی وین ٹریفک کے اشارے کو نظر انداز کرتے ہوئے گیون، کیوتو کے مرکزی گیشا ڈسٹرکٹ میں ایک پرہجوم چوراہے میں داخل ہوئی اور راہگیروں سے ٹکراتی ہوئی بجلی کے ایک کھمبے سے ٹکرا کر رکی۔ یہ علاقہ راہگیروں اور چیری بلاسم دیکھنے والوں سے اٹا پڑا تھا۔
11 زخمی راہگیروں میں سے آٹھ کی حالت نازک تھی۔ چھ لوگوں کے قلب پر ضرب لگی، جن میں وین کا 29 سالہ ڈرائیور اور مسافر بھی شامل ہیں، جسے کھنڈر بنی منی وین میں سے کھینچ کر نکالنا پڑا۔
ٹی وی فوٹیج میں جائے وقوعہ پر خون کے تالاب اور لوگوں کا سامان بکھرا ہوا دکھائی دیا جبکہ مددگار طبی عملہ کم زخمی لوگوں کو طبی امداد فراہم کر رہا تھا۔