ولنگٹن، نیوزی لینڈ: دفاعی چیمپئن جاپان اس سال کے پیسفک ممالک کے رگبی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ اس سے ایک سال قبل اسے تباہ کن زلزلے و سونامی کی وجہ سے اسے میزبانی سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔
عالمی رگبی بورڈ نے کہا کہ رگبی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا تجربہ 2019 میں ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے جاپان کو تیاری میں مدد فراہم کرے گا اور ایشیا میں رگبی کی ترقی کو نمایاں کرے گا، جہاں 2007 سے اس کی شرکت میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ٹورنامنٹ کے چھ میں سے پانچ میچ جن میں فِجی، ساموآ، جاپان اور ٹونگا شامل ہیں 5 سے 17 جون کے مابین جاپان میں کھیلے جائیں گے۔ راؤنڈ رابن مقابلے کا حتمی میچ فجی اور ٹونگا کے مابین لاؤٹونکا، فِجی میں 23 جون کو کھیلا جائے گا۔