گوگل کی طرف سے گوگل پلس کے استعمال میں آسانی کے لیے تبدیلیاں

نیویارک: گوگل اپنے سوشل نیٹ ورک گوگل پلس سے چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے تاکہ اسے استعمال میں آسان بنایا جا سکے اور حریف فیس بک سے ممتاز کیا جا سکے۔

سب سے نمایاں تبدیلی گوگل پلس کے صفحے پر بائیں جانب نیا نیویگیشن ربن ہے جس پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والے فیچرز کے آئکن لگے ہوئے ہیں، جیسا کہ گیمز، تصاویر اور آپ کی ذاتی پروفائل۔ مختلف کام کرنے کے لیے متعلقہ آئکن پر تیر کو معلق رکھیں، جیسا کہ اپنے فون یا آنلائن البم سے تصاویر شامل کرنا۔

اس کے علاوہ آپ ربن کے فیچرز کی ترتیب میں تبدیلی بھی کر سکتے ہیں اور کم استعمال میں آنے والی چیزیں چھپا بھی سکتے ہیں۔

بدھ کو اعلان کردہ یہ تبدیلیاں گوگل پلس کو ترقی کے لیے مزید موافق بنا دیں گی اور مستقبل میں نئے فیچرز کی شمولیت کی جگہ بھی پیدا کریں گی۔

ایک بلاگ پوسٹ میں گوگل نے ربن کو ا’اگلے بڑے فیچر’، اور ‘اس کے بعد والے فیچر’ کے لیے جگہ فراہم کرنے کے لیے صریح انتخاب قرار دیا۔

گوگل انکارپ کے سی ای او لیری پیج نے گوگل پلس کو اپنی تمام کوششوں کا مرکز بنایا ہوا ہے اور کمپنی کی تمام خدمات کو اس کے ساتھ نتھی کر رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.