ہانیدا ائیرپورٹ کے عملے کی طرف سے پہلی سونامی ڈرل کا مظاہرہ

ٹوکیو: ہانیدا انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے عملے نے جمعرات کو نئی سونامی ڈرل کا مظاہرہ کیا۔

ڈرل کا مقصد ائیرپورٹ کے عملے کی تیاری کا جائزہ لینا اور ان میں قیادت کی صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔ ڈرل کے شرکاء سے کہا  گیا کہ وہ تصور کریں کہ خلیج ٹوکیو کے نزدیک زلزلہ آیا ہے اور ایک بڑا سونامی آ رہا ہے۔

اس مفروضے کا جزوی مقصد یہ بھی تھا کہ عملے کو مسافروں کو ٹرمینل بلڈنگ میں محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کے لیے مناسب وقت نہ مل سکے، اور اس لیے انہیں مسافروں کو قریبی ہینگر کی عمارت کی طرف رہنمائی کرنا پڑے۔ ہانیدا کے اہلکاروں نے کہا کہ قریباً 130 لوگوں نے ڈرل میں حصہ لیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.