ٹوکیو: وزیر معیشت، صنعت و تجارت یوکیو ایدانو جمعے کو صوبہ فوکوئی کا دورہ کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں تاکہ اوئی ایٹمی بجلی گھر کے دو ری ایکٹر چلانے کے سلسلے میں حکومتی موقف کی وضاحت کر سکیں۔ تاہم شمالی کوریا کے راکٹ لانچ کی وجہ سے ان کا دورہ ملتوی ہو سکتا ہے۔
اگرچہ وزیر اعظم یوشیکو نودا نے جمعرات کو کہا تھا کہ ری ایکٹر دوبارہ چلانے کے لیے مقامی رضامندی قانونی شرط نہیں ہے، تاہم انہوں نے مقامی حکومتوں اور عوام کو یقین بھی دلایا تھا کہ حکومت حتمی فیصلہ کرنے سے قبل ان کی رائے پر بھی غور کرے گی۔
ایدانو کی فوکوئی کے گورنر اِسّےئی نشی کاوا اور اوئی کے مئیر شینوبو توکیوکا کے ساتھ ملاقاتیں طے ہیں۔
جمعرات کو نودا،ایدانو، چیف کیبنٹ سیکرٹری اوسامو فوجیمورا اور وزیر ماحولیات گوشی ہوسونو اوئی ری ایکٹرز کے معاملے پر بات چیت کے لیے پانچویں بار ملے تھے۔