واشنگٹن: اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ ایک سینئر امریکی سفارتکار اگلے ہفتے جاپان، جنوبی کوریا، انڈیا اور سنگاپور کا دورہ کرے گا، جبکہ شمالی کوریا کے اناڑی پن سے کیے گئے راکٹ لانچ پر تناؤ بڑھ رہا ہے۔
نائب سیکرٹری آف اسٹیٹ کرٹ کیمبل اتوار اور پیر کو ٹوکیو میں سینئر جاپانی اہلکاروں سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد وہ منگل کو دوطرفہ، علاقائی اور عالمی معاملات کے ایک سلسلے پر بات چیت کے لیے سیئول جائیں گے۔
18 اپریل کو کیمبل دہلی کاسفر کریں گے جہاں وہ امریکہ بھارت ایشیا پیسفک مذاکرات میں حصہ لیں گے۔
اس کے بعد وہ اسی دن سنگاپور کا دورہ کریں گے جہاں وہ سینئر سنگاپوری اہلکاروں سے دو طرفہ اقدامات اور خطے میں حالیہ واقعات بارے ان کے خیالات پر بات چیت کریں گے۔
امریکہ نے جمعے کو شمالی کوریا کے “اشتعال انگیز” طویل فاصلے تک مار کرنے والے ناکام شدہ راکٹ لانچ کی مذمت کی تھی چونکہ یہ عالمی وعدوں کی خلاف ورزی تھی جس نے ایشیائی سلامتی کو نقصان پہنچایا۔