حکومت کا کہنا ہے کہ اوئی پلانٹ کے دو ری ایکٹر ری اسٹارٹ کرنا محفوظ ہے

ٹوکیو: حکومت نے جمعے کو تصدیق کی کہ پچھلے سال کے زلزلے و سونامی کے بعد بند پڑے دو ایٹمی ری ایکٹروں کو چلانا محفوظ ہے، جبکہ ملک کو گرمیوں میں بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔ مغربی جاپان میں واقع اوئی پلانٹ کے دو ری ایکٹر ری اسٹارٹ کرنے کا مطلب ہو گا کہ ملک مکمل طور پر ایٹمی بجلی کے بغیر نہیں ہے۔

حکومت کو اب بھی پلانٹ کے اردگرد واقع علاقائی حکام سے منظوری لینے کی ضرورت ہے تاکہ ایٹمی بجلی پر موجود عوامی عدم اعتماد کے دوران ری ایکٹروں کو چلایا جا سکے۔

جاپان کی ایٹمی توانائی کی صنعت نے اس وقت اعتماد کھو دیا جب پچھلے سال مارچ میں زلزلے و سونامی نے فوکوشیما ڈائچی پلانٹ پر کولنگ سسٹمز کو تباہ کر دیا، جس سے تین ری ایکٹر پگھلاؤ کا شکار ہو گئے۔

ایٹمی ری ایکٹروں کودوبارہ چلانے کے حکومتی معیار میں یہ بات شامل ہے کہ فوکوشیما پلانٹ کو پامال کرنے والی قدرتی آفات جتنی طاقتور آفات بھی ری ایکٹروں کو نشانہ بنائیں تو ایسے اقدامات کیے گئے ہوں جو ایٹمی حادثے کو روک سکیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.