ٹوکیو: شمالی کوریا کے راکٹ لانچ سے شہریوں کو مطلع کرنے والے جس ہوشیاری نظام کا وعدہ جاپان نے اپنے شہریوں سے کیا تھا، اسے میڈیا رپورٹس پر انحصار کرنا پڑا چونکہ وزارت دفاع نے اپنے پاس موجود انٹیلی جنس اطلاعات اس کو فراہم نہیں کیں؛ یہ بات جمعے کو ایک اہلکار نے کہی۔
ہوشیاری نظام کے مؤثر پن پر کئی یوم تک جاری رہنے والی ہڑبونگ کے بعد بظاہر حکومت کو لگنے والے اس خفت آمیز دھچکے میں ہوشیار کرنے پر معمور مرکز کے سیکیورٹی اہلکاروں کو ٹوکیو میں راکٹ لانچ کی اطلاع ملنے کے 44 منٹ بعد تک بھی مطلع نہ کیا جا سکا۔
دریں اثناء مرکز نے ایک مبہم سی وارننگ جاری کی جو کہ عالمی میڈیا کی رپورٹس پر مبنی تھی اور جو راکٹ دھماکے سے پھٹ جانے کے 23 منٹ بعد جاری کی گئی، جبکہ دیکھنے والے ابھی تک یہی خیال کر رہے تھے کہ راکٹ جاپانی علاقے کے اوپر سے گزر رہا ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ واشنگٹن نے پیانگ یانگ کی طرف سے راکٹ لانچ کرنے کے دو منٹ بعد ٹوکیو کو راکٹ لانچ کے بارے میں صبح سات بجکر بیالیس منٹ پر اطلاع دی، جسے شمالی کوریا سیٹلائٹ لانچ کرنے کی گاڑی قرار دے رہا تھا جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اسے بیلیسٹک میزائل کا تجربہ قرار دیا۔
چیف کیبنٹ سیکرٹری اوسامو فوجیمورا سے جب صحافیوں نے نظام کے کام نہ کرنے بارے سوال کیا تو انہوں نے کہا: “ہمیں جائزہ لینے کی ضرورت پڑ سکتی ہے کہ آیا ہوشیار کرنے کی تنبیہات مناسب تھیں یا نہیں”۔