ہیوگو: پولیس نے کہا کہ صوبہ ہیوگو کے علاقے تاکارازوکا میں اتوار کی سہ پہر ایک عورت کو آدمی نے اس وقت گھائل کر دیا جب اس نے اپنے گھر کا دروازہ کھولا۔
عورت نے پولیس کو بتایا کہ وہ دوپہر 1:50 کے قریب گھر واپس آئی، اور جب اس نے سامنے والا دروازہ کھولا، یکلخت ایک چاقو بردار آدمی نے اس پر چھلانگ لگائی۔ اسے پیٹ اور ٹانگوں پر زخم آئے۔ حملہ آور فوراً ہی فرار ہو گیا اور اس نے مدد کے لیے 119 پر کال کی۔
پولیس نے کہا کہ عورت کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم اس کے زخم جان لیوا نہیں تھے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اس آدمی کو پہلی کبھی نہیں دیکھا اور اپنے حلیے سے وہ 20 کے پیٹے میں لگ رہا تھا۔
عورت کا خاوند اس وقت اپنے دوستوں کے ساتھ گھر سے پرے پارک میں تھا۔