سومو پہلوانوں کی یاکوزا مخالف پریڈ میں شرکت

ٹوکیو: سومو پہلوانوں کوتوشوگیکواور کیسینوساتو نے ٹوکیو کے سوگینامی وارڈ میں اتوار کو پولیس کی طرف سے منعقد کی گئی ایک پریڈ میں حصہ لیا جس کا مقصد منظم جرائم کے گروہوں کو معاشرے سے نکالنے کی جاری مہم کے سلسلے میں آگاہی پھیلانا تھا۔

کوتوشوگیکو اور کیسینوساتو، جو دونوں اوزیکی (سومو کی درجہ بندی میں دوسرا درجہ رکھتے) ہیں، گلیوں میں گئے اور مکینوں سے ملے اور دعا سلام کی، اور یاکوزا سے بھائی چارہ اور دوستی ختم کرنے کا پیغام پہنچایا۔

“یہ ہمارے ذہنی سکون اور روزگار کے لیے اہم ہے کہ منظم جرائم کے گروہوں کو عوامی زندگی کے تمام شعبوں سے نکال دیا جائے۔ یہ ان کو پرے کر دینے کا وقت ہے،” کوتوشوگیکو نے کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.