پولیس کی طرف سے اژدہے کے ہاتھوں آدمی کی ہلاکت کی تفتیش

ٹوکیو: ایباراکی صوبے کی پولیس پیر کو ایک آدمی کی ہلاکت کی تفتیش کر رہی ہے جو ایک6.5 میٹر لمبے اژدہے کے قریب مردہ پایا گیا تھا۔

مقامی پولیس کے ترجمان کے مطابق، 66 سالہ شوجی فوجیتا اتوار کو ٹوکیو سے 50 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع اُشیکو میں اپنے گھر کے باہر مردہ پایا گیا تھا جبکہ دھاری دار اژدہا اس کے قریب بیٹھا ہوا تھا۔

فوجیتا نے اپنی بیوی سے کہا تھا کہ وہ مقفل خزندے کے پنجرے کا جائزہ لینے جا رہا ہے، جو اس جوڑے کے گھر کے ساتھ ہی واقع ہے۔

“ہمارا خیال ہے کہ کسی حادثے کا امکان بہت زیادہ ہے، جس میں سانپ کسی طرح اپنے پنجرے سے باہر نکل آیا اور فوجیتا کو مار ڈالا،” پولیس کے ترجمان نے کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.