‘ٹائی ٹینک’ کی سہ جہتی ریلیز 2 ارب ڈالر کی حد عبور کر گئی

لاس اینجلس: جیمز کیمرون نے دنیا بھر کے باکس آفس کا شنہشاہ ہونے کی اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کر لیا ہے۔

کیمرون کی 1997 کی بلاک بسٹر ‘ٹائی ٹینک’ اپنی تمام تر ٹکٹ سیلز میں 2 ارب ڈالر کی حد عبور کر گئی ہے، جس میں بڑا حصہ حال ہی میں جاری ہونے والے اس فلم کے سہ جہتی (تھری ڈی) ورژن کا بھی ہے، جو جہاز کے ڈوبنے کے سو سال پورے ہونے پر جاری کیا گیا۔

صرف ایک اور فلم نے 2 ارب ڈالر کی حد پار کی ہے، وہ بھی کیمرون کی کی ہی فلم تھی۔ اس کی سائنس فکشن فلم “اوتار” نے پوری دنیا میں 2.8 ارب ڈالر کمائے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.