جاپان کی طرف سے یورپی قرضہ بحران کے خلاف حفاظتی دیوار کھڑی کرنے کے لیے آئی ایم ایف کو 60 ارب ڈالر دینے کا وعدہ

ٹوکیو: جاپان نے منگل کو کہا کہ وہ عالمی مالیاتی فنڈ کو 60 ارب ڈالر فراہم کرے گا؛ جاپان کے مطابق یورپ کے قرضہ بحران کے خلاف عالمی حفاظتی دیوار قائم کرنے کے سلسلے میں ادارے کی صلاحیت میں اضافے کے لیے یہ انتہائی ضرورت اقدام ہے۔

وزیر خزانہ جون ازومی نے کہا انہیں امید ہے کہ اس اقدام سے دوسرے ممالک کو فنڈز میں حصہ ڈالنے کی تحریک ملے گی، جسے انہوں نے “بحران کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے تناظر میں نہ صرف یورو زون بلکہ ایشیا اور جاپان کے لیے بھی انتہائی اہم قرار دیا”۔

یہ اعلان واشنگٹن میں گروپ 20 کے سربراہان کی میٹنگ سے کئی روز قبل سامنے آیا ہے، جس میں یورپی قرضے اور اسپین کی بڑھتی ہوئی قرضے کی لاگتیں مرکز توجہ رہنے کا امکان ہے۔

ازومی نے منگل کو کہا کہ 60 ارب ین، جو جاپان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو استعمال کرتے ہوئے ہنگامی قرضوں کی صورت میں فراہم کیا جائے گا، “اس رویے کا عوامی اظہار کرنے کے لیے اہم ہے کہ آیا ہم قبل از وقت معاہدہ کرنے میں مددکر سکتے ہیں یا نہیں”۔

آئی ایم ایف کے چیف کرسٹائن لیگارڈ نے وعدے کا خیر مقدم کیا اور دوسرےرکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اس مثال کی پیروی کریں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.