کراسنگ پر ٹرین سے ٹکرانے سے 2 سالہ بچہ ہلاک

ہیوگو: پولیس منگل کو اس صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے تفتیش کر رہی تھی جن کے تحت ایک دو سالہ بچہ کاوانیشی، صوبہ ہیوگو میں ریلوے کراسنگ پر بھٹکتا ہوا آ نکلا اور ٹرین سے ٹکرا کر ہلاک ہو گیا۔

بچے کو نوز الیکٹرک ریلوے لائن پر قریباً پیر کی سہ پہر ٹرین کی ٹکر لگی۔ پولیس کے مطابق، ڈرائیور نے بچے کو پٹڑیوں پر دیکھا، الارم بجایا اور ہنگامی بریک لگا دئیے۔ تاہم، پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرین وقت پر نہ رک سکی اور بچے سے ٹکرانے کے 40 میٹر بعد کہیں جا کر رکی۔ واقعے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

بچہ جو قریب ہی رہتا تھا، رینتارو کوسیکی کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ اسے ہسپتال لےجایا گیا جہاں وہ قریباً چار گھنٹوں کے بعد مر گیا۔

پولیس کے مطابق رینتارو اور اس کی ماں نے وہ صبح ایک اور خاندان کے ساتھ کراسنگ سے قریباً 100 میٹر پرے ایک مندر میں گزاری تھی۔ ماں نے کہا کہ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد سامان سمیٹنے کی وجہ سے لمحاتی طور پر رینتارو اس کی نظروں سے اوجھل ہو گیا، اور خیال ہے کہ اسی وقت وہ مندر کے احاطے سے بھٹکتا ہوا باہر نکلا اور کراسنگ پر جا چڑھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.