سڈنی: جمعرات کو ایک 48 سالہ شخص کو مبینہ طور پر ایک 29 سالہ جاپان خاتون کو سڈنی میں اغوا کرنے، ہتھکڑی پہنانے اور اس کے ساتھ کئی بار زیادتی کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔
چیف انسپکٹر رک جانسن نے صحافیوں کو بتایا کہ مظلومہ جو آسٹریلیا میں اسٹوڈنٹ ویزا پر رہ رہی ہے جنوری میں آسٹریلیا پہنچنے پر اس آدمی سے واقف ہوئی۔ جب اس نے آدمی کے خلاف مزاحمت کی تو اسے کسی قسم کی بینڈیج سے ہاتھ اوپر کر کے باندھ دیا گیا۔
ہتھکڑیاں بھی استعمال کی گئیں اور اس کے بعد آدمی نے مبینہ طور پر اس پر کئی بار جنسی حملے کیے۔
عورت نے پولیس کو بتایا کہ وہ ٹوائلٹ جانے کا بہانہ کر کے اپنی ہتھکڑی کھلوا کر بھاگنے میں کامیاب ہوئی۔