ٹوکیو: اپوزیشن کے زیر کنٹرول دائت کے ایوان بالا نے جمعے کو وزیر اعظم یوشیکو نودا کی کابینہ کے دو وزراء کے خلاف تحاریک مذمت پر رائے شماری کرائی، جس سے منقسم پارلیمان سے سیلز ٹیکس دوگنا کرانے کے ان کے منصوبے کے لیے حمایت کا حصول مزید پیچیدہ ہو گیا۔
نودا کو بل پاس کروانے کے لیے اپوزیشن کی حمایت چاہیے جس سے اکتوبر 2015 تک دو مراحل میں سیلز ٹیکس دو گنا ہو جائے گا تاکہ بڑھتی ہوئی ویلفیئر لاگتوں کے لیے فنڈز فراہم ہو سکیں۔
تاہم اپوزیشن نے ابھی تک تعاون کرنے سے انکار کیا ہے، اور امید کر رہی ہے کہ تعطل پیدا ہونے سے نودا جلد الیکشن کا اعلان کرنے پر مجبور ہو جائیں گے؛ جبکہ دفاع اور ٹرانسپورٹ کے قلمدان سنبھالنے والے وزراء کے خلاف تحاریق مذمت نے اپوزیشن کے ہاتھ میں ایک اور کارڈ تھما دیا ہے۔
یہ تحاریک غیر لازم ہیں تاہم ماضی میں اپوزیشن نے وزراء کو نکلنے پر مجبور کرنے کے لیے پارلیمانی کاروائی کا بائیکاٹ کرنے کا حربہ بڑی کامیابی سے استعمال کیا ہے۔