اے کے بی 48 کے کینڈی کے اشتہار کو ہم جنس پرستی کی حوصلہ افزائی کرنے پر تنقید کا سامنا

ٹوکیو: بے انتہا پسند کیے جانے والے لڑکیوں کے میوزک گروپ اے کے بی 48 کے اراکین پر مشتمل ایک اشتہار کو جاپان میں ہم جنس پرستی کی حوصلہ افزائی کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں گروپ کی لڑکیاں بڑے مخمور انداز میں کینڈی کا چھوٹا سا ٹکڑا منہ کے ذریعے دوسرےکے منہ میں ڈالتی ہیں۔

یہ اشتہار جو مارچ میں نشر کیا گیا تھا، اسکول کی وردی پہنے 20 سال کی عمر کی دو نوجوان خواتین کو کلوز اپ میں دکھاتا ہے جو بہت قریب سے اپنے لبوں کے ذریعے کینڈی کا تبادلہ کر رہی ہیں۔

نشریاتی معیار کے نگران ادارے نے جمعے کو کہا کہ مارچ میں اسے وصول ہونے والی 116 شکایات کی اکثریت اس اشتہار سے متعلق نوجوانوں کے بارے میں تھی۔

نشریاتی اخلاق اور پروگرام کی بہتری کی تنظیم کے مطابق، “یہ اشتہار ہم جنس پرستی کی حوصلہ افزائی کر سکتا ہے،” ایک شکایت میں کہا گیا، جبکہ اسی شکایت میں “منہ کے جراثیم” کی منتقلی پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔

“میں ایسے اشتہارات نہیں دیکھنا چاہتا،” ایک اور مراسلہ نگار نے کہا، جس نے اسی گروپ کی ایک میوزک ویڈیو کی بھی شکایت کی “جس میں زیر جامے پہنے لڑکیاں بشمول کم عمر  لڑکیاں ایک دوسرے کے گلے لگاتی ہیں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.