راکوتن چین میں آنلائن شاپنگ مال بند کرے گا

ٹوکیو: جاپان کے چوٹی کے آنلائن ریٹیلر راکوتن نے جمعے کوکہا کہ وہ چین کے انٹرنیٹ دیو بیڈو کے ساتھ شاپنگ کا مشترکہ منصوبہ ختم کر رہا ہے، جس کے لیے اس نے بڑھتے ہوئے ای کامرس سیکٹر میں “سخت مقابلے بازی” کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

اس جوڑے نے لیکوٹیئن کے نام سے اکتوبر 2010 میں چینی منڈی کے لیے ایک مجازی شاپنگ مال قائم کیا تھا تاہم اسے مشکلات کا سامنا تھا اور مئی کے آخر تک اسے بند کر دیا جائے گا۔

چین کے پاس دنیا کی سب سے بڑی آنلائن آبادی موجود ہے جہاں نصف ارب سے زیادہ صارفین آنلائن ہوتے ہیں۔

جمعے کو جاپانی فرم نے کہا کہ اس اقدام سے اس کی آمدن پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا، اور یہ کہ وہ چین میں اپنے کاروبار جاری رکھے گی جس میں آنلائن ٹریول ایجنسی کا کام بھی شامل ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.