ماتسوبارا کاکیتاکیوشو میں سابقہ پولیس افسر پر فائرنگ کے وقوعے کا دورہ

کیتاکیوشو: نیشنل پبلک سیفٹی کمیشن کے چئیرمین جِن ماتسوبارا نے ہفتے کو کیتاکیوشو کے اس مقام کا دورہ کیا جہاں منظم جرائم کے ایک گروہ کےخلاف تفتیش کرنے والے ایک سابقہ پولیس افسر کو جمعرات کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا تھا۔

ماتسوبارا نے سخت اقدام کا وعدہ کیا اور کہا کہ حکومت دائت میں انسداد جرائم کی قانون سازی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جو پولیس کو زیادہ تفتیشی اختیارات دے گی جیسا کہ ٹیلی فون کی ریکارڈنگ وغیرہ۔

61 سالہ افسر کو جمعرات کی صبح سات بجے موٹر سائیکل پر ایک آدمی نےا س وقت گولی مار دی جب وہ اپنے گھر سے 300 میٹر کے فاصلے پر گلی میں جا رہا تھا۔ متاثرہ پولیس والے کو دو بار ٹانگ اور کمر میں ضرب کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا خیال ہے کہ دوسرا آدمی متاثرہ پولیس والے کے گھر کی نگرانی کر رہا تھا اور اس نے موٹر سائیکل سوار حملہ آور کو گائیڈ کیا۔

پولیس کے مطابق، سابقہ پولیس انسپکٹر مارچ 2011 میں ریٹائر ہوا، جبکہ اس نے کودو کائی گینگ کے خلاف ایک خصوصی تفتیشی اسکواڈ کی سربراہی کی تھی۔

کیتاکیوشو پچھلے 12 ماہ میں منظم جرائم کا ایک سلگتا ہوا گڑھ بن گیا ہے جہاں گروہی لڑائیوں اور دستی بموں کے حملوں کے 20 واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں۔

خاص طور پر تعمیراتی صنعت اس تشدد کی لہر کی زد میں آئی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.