اوزاوا کی طرف سے ڈی پی جے کی سربراہی کی دوڑ میں حصہ لینے کا عندیہ

ٹوکیو: ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے سابقہ سیکرٹری جنرل اچیرو اوزاوا نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ڈی پی جے کے اگلے سربراہی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اوزاوا، جن کی پارٹی رکنیت سیاسی چندے کے قانون کی خلاف ورزی پر چلنے والے مقدمے کی وجہ سے اس وقت معطل ہے، نے اس ہفتے ایک انٹرنیٹ ٹیلی ویژن پروگرام کو بتایا کہ ستمبر میں وزیر اعظم یوشیکو نودا کی طرف سے ڈی پی جے کا عہدہ سنبھالنے کی مدت ختم ہونے کے بعد وہ مقابلے میں اترنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

اوزاوا پچھلے گرما سے نودا کے وزیر اعظم بننے کے بعد ان پر تنقید کرتے رہے ہیں، جس میں ان پر 2009 کے انتخابی کامیابی حاصل کرنے والے منشور سے انحراف کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نودا کی سربراہ میں پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہے اور ڈی پی جے کو متحد کرنے کے لیے شاید انہیں قدم بڑھانا پڑے۔

اوزاوا کے مقدمے کا فیصلہ 26 اپریل کو سنایا جانا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.