یاماگوچی: پولیس نے کہا کہ اتوار کو مغربی جاپان میں ایک کیمیکل پلانٹ پر ہونے والے دو دھماکوں میں ایک آدمی ہلاک ہوا جبکہ کم از کم 22 دوسرے افراد زخمی ہو گئے۔
پہلا دھماکہ صبح سوا دو بجے کے قریب ہوا، جبکہ دوسرا آٹھ بجے صبح ہوا۔
یاماگوچی کی صوبائی پولیس نے اہلکار کے مطابق، یہ دھماکے اور آگ لگنے کے واقعات وسیع تر کیمیائی مصنوعات بنانے والی کمپنی متسوئی کیمیکلز، واقع صوبہ یاماگوچی کی فیکٹری میں ہوئے۔
پولیس کے مطابق، مرنے والا ایک 22 سالہ مرد ملازم تھا جس کی شناخت شوتا سوناکاوا کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق، کمپنی اور اس کی ذیلی ٹھیکہ لینے والی کمپنیوں کے نو دوسرے ملازمین شدید یا تھوڑے زخمی ہوئے، جبکہ اطراف کے کم از کم چار مکین معمولی زخمی ہوئے۔
“آگ ابھی تک بجھی نہیں ہے چونکہ فائر ڈیپارٹمنٹ پلانٹ کے ٹھنڈا ہونے اور آتش پذیر مادوں کے جل جانے کا انتظار کر رہا ہے۔”
“اس حادثے کا سبب جاننے کے لیے ہمیں کچھ دن لگ سکتے ہیں، لیکن ہم اس کیس کو پیشہ ورانہ غفلت کا معاملہ گردان رہے ہیں جس کا نتیجہ ہلاکت اور زخمی ہونے کی صورت میں نکلا۔”
پلانٹ پر جڑنے والے مصنوعات تیار کرنے کے مادے بنتے تھے۔