الاسکا تک پہنچنے والی سونامی کے ملبے میں والی بال، فٹ بال شامل

انکوریج: وفاقی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک جزیرے کے ساحل پر پہنچنے والا والی بال اور فٹ بال شایدجاپان کے پچھلے برس کے سونامی سے پیدا شدہ ملبے کی الاسکا پہنچنے والی پہلی قسط ہیں۔

انکریج ڈیلی نیوز نے خبر دی ہے کہ کھیلوں سے متعلق یہ سامان ایک ریڈار ٹیکنیشن نے میڈلٹن جزیرے پر دیکھے۔ اس کی بیوی نے گیندوں پر لکھی گئی تحریر کو سونامی کا شکار ہونے والی جاپانی علاقے کے ایک اسکول کے حوالے سے پہچان لیا۔

ماحولیات و بحریات کے قومی ادارے کے ڈوگ ہلٹن کہتے ہیں کہ یہ گیند سونامی کے ملبے کا پہلا حصہ ہیں جن کا تعلق جاپان سے قائم کیا جا سکتا ہے اور انہیں مالکان کو واپس پہنچانا بھی ممکن ہے۔

میڈلٹن جزیرہ خلیج الاسکا میں کورڈووا کے تقریباً جنوب میں مین لینڈ سے 113 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.