کیوتو: کامیوکا، صوبہ کیوتو میں پیر کی صبح ایک ایلیمنٹری اسکول کے بچوں کے ایک گروہ سے کار ٹکرانے کی وجہ سے ایک سات سالہ بچی اور ایک حاملہ خاتون ہلاک ہو گئیں۔
9 بچوں اور ایک بالغ خاتون کے گروپ سے ٹکرانے والی اس کار سے آٹھ دوسرے بچے شدید زخمی بھی ہوئے، جبکہ اس کار کو ایک 18 سالہ لڑکا بلا لائسنس چلا رہا تھا۔
26 سالہ یوکیہی ماتسومورا جو 7 ماہ سے حاملہ تھی اور 7 سالہ ماؤ اودانی کو حادثے کے کئی گھنٹوں بعد مردہ قرار د دیا گیا، جو صبح آٹھ بجے کے قریب پیش آیا جب بچوں کو اسکول لے جایا جا رہا تھا۔
پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ماتسومورا کا نازائیدہ بچہ بھی حادثے میں ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق، بچے اور ماتسومورا ایک خمیدہ ون وے سڑک کے فٹ پاتھ پر چلے جا رہے تھے جب ایک منی کار بائیں طرف موڑ لینے میں ناکام ہوئی اور ان سے آ ٹکرائی۔
پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، جس کا نام نابالغ ہونے کی وجہ سے ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔