ٹوکیو: ایک ٹین ایجر جس نے جاپان کے تباہ کن سونامی میں اپنافٹ بال کھو دیا تھا اب اسے اپنی محبوب چیز کا علم ہے: ایک فٹ بال جو 5700 کلومیٹر دور الاسکا جا پہنچا۔
ماحولیات و بحریات کے قومی ادارے کے ڈوگ ہلٹن کہتے ہیں کہ یہ گیند جس پر نوجوان کا نام کندہ ہے، بحر الکاہل کی دوسری طرف سے پچھلے سال سونامی کے ہاتھوں بہ جانے والے ملبے کے الاسکا پہنچنے والے ملبے کے ٹکڑوں میں اسے اوّلین ہے۔
ایک آدمی نے الاسکا کے ایک جزیرے کے ساحل پر شوقیہ چیزیں تلاش کرنے کے دوران اسے ڈھونڈا، اور اس کی بیوی، جو ایک جاپانی خاتون ہے، نے اس کے 16 سالہ مالک میساکی موراکامی سے ویک اینڈ کے دوران فون پر بات کی۔ فروری میں، این او اے اے نے کہا تھا کہ مارچ 2013 سے 2014 کے مابین سمندری روئیں ملبے کا بڑا حصہ الاسکا، کینیڈا، واشنگٹن اور اوریگون کے ساحلوں پر لے جائیں گی، اگرچہ انہوں نے نوٹ کیا تھا یہ اس سال بھی پہنچ سکتا ہے۔
ڈیوڈ بیکسٹر، جو کاسیلوف الاسکا سے تعلق رکھنے والا ایک ریڈار ٹیکنیشن ہے، نے موراکامی کا گیند اس وقت ڈھونڈا جب وہ مارچ میں الاسکا کے مین لینڈ سے 110 کلومیٹر دور واقع میڈلٹن جزیرے کے ساحل پر شوقیہ طور پر سیپیاں گھونگے تلاش کر رہا تھا۔
“جب میں نے پہلی بار فٹ بال دیکھا تو میں پرجوش ہو گیا اور مجھے خیال آیا کہ ہو سکتا ہے یہ سونامی کے علاقے سے آیا ہو،” بیکسٹر نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو ای میل کے ذریعے بتایا۔