ٹوکیو: حکومت پچھلے سال کی طرح اس سال دوبارہ یکم مئی سے کول بز مہم شروع کر رہی ہے۔ 2011 سے پہلے یہ مہم یکم جون سے شروع ہوا کرتی تھی، تاہم پچھلے سال اسے 11 مارچ کی آفت کے بعد توانائی کی کمی کے خدشات کے پیش نظر ایک ماہ پہلے لے آیا گیا۔
وزارت ماحولیات کے مطابق، یہ مہم 31 اکتوبر تک چلے گی۔ اس عرصے کے دوران ملازمین کو اپنے سوٹ اور ٹائی ترک کرنے اور کھلی گردنوں اور چھوٹے بازوؤں والی شرٹیں پہننے کی ترغیب دی جائے گی۔
ایک بار پھر اس سال یہ مہم ایک قدم آگے سپر کول بز پر چلی جائے گی، جس میں فیشن کا شوق رکھنے والے لوگ اپنی کھلی ڈھلی الوہا شرٹیں پہنیں گے۔ سپر کول بز یکم جون سے شروع ہو گی۔
کول بز کو 2005 میں اس وقت کے وزیر اعظم جونی چیرو کوئیزومی نے اس مقصد کے لیے شروع کیا تھا کہ حکومتی عمارتوں کے تھرمو اسٹیٹ 28 درجے پر رکھ کر کاربن ڈائی آکسائیڈ اور بجلی کے استعمال میں کمی کی جائے۔