ٹوکیو: پولیس نے پیر کی صبح ایک 14 سالہ طالبعلم کو مبینہ طور پر ایک 37 سالہ بس ڈرائیور کو اتوار کی سہ پہر جھگڑے کے بعد زخمی کرنے پر گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق لڑکے نے انہیں بتایا کہ اس کا دوست (جو بس میں نہیں تھا) نے اس سے قبل کمزور ہونے پر اس کا مذاق اڑایا تھا چناچہ اس نے اپنے آپ کو مضبوط ظاہر کرنے کے لیے ڈرائیور کو زخمی کیا۔
پولیس کے مطابق، مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب بس جے آر نیشی ہاچیوجی اسٹیشن پر سوا تین بجے رکی۔ مسافروں نے کہا کہ انہوں نے لڑکے کو ڈرائیور کے ساتھ تو تکار کرتے ہوئے سنا۔ شاہدین کے مطابق لڑکے نے پھل کاٹنے والی چھری نکالی اور ڈرائیور کو دروازہ بند کرنے کا حکم دیا، اور جب اس نے بند نہ کیا تو دونوں بس سے اتر گئے اور اسی وقت لڑکے نے مبینہ طور پر ڈرائیور کو گھائل کیا اور بھاگ نکلا۔
ڈرائیور کو سینے میں چاقو کے زخم کی بنا پر ہسپتال لے جایا گیا، اور وہ مستحکم حالت میں ہے۔
پولیس نے کہا کہ لڑکے نے اپنا بیگ بس میں ہی چھوڑ دیا تھا جس میں اس کا سیل فون اور بینک بک موجود تھی۔