بم کی دھمکی کے بعد ٹوکیو کے ایک دفتر سے 600 لوگوں کا انخلا

ٹوکیو: پولیس نے منگل کو کہا کہ ٹوکیو کے چُو وارڈ کے علاقے تسوکوجی کی ایک دفتری عمارت سے 600 لوگوں کا انخلا کروانا پڑا جس کی وجہ عمارت کا انتظام کرنے والی کمپنی کو صبح نو بجے موصول ہونے والی کال تھی جس میں ایک آدمی نے کہا کہ اس عمارت میں موجود بم دوپہر کو پھٹ جائے گا۔

پولیس اور بم اسکواڈ کو تسوکیجی 1-کومے میں کووا بلڈنگ کی طرف بھیجا گیا اور 600 کے قریب دفتری کرایہ داران اور ریستوران کے عملے کو 11:30 بجے تک عمارت سے نکال لیا گیا۔ دوپہر میں کوئی واقع پیش نہ آیا اور عمارت میں کوئی مشکوک چیز بھی نہ پائی گئی، جس کی تین زیر زمین منزلوں کوملا کر کل 16 منزلیں ہیں۔

دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب ملازمین کو عمارت میں واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.