اوکی ناوا کے 5 مراکز مراحل میں واپس کیے جائیں گے

ایک جاپان امریکہ مشترکہ بیان میں دئیے گئے خاکے کے مطابق، امریکہ جنوبی صوبے اوکی ناوا میں اپنے زیر استعمال پانچ اڈے اور مراکز تین مراحل میں جاپان کے حوالے کرے گا۔

جاپان اور امریکہ شمالی ماریانا جزائر میں تینیان اور پاگان جزیروں پر امریکی فوج کے مراکز کی بہتری کے منصوبوں پر بھی اتفاق کریں گے، جہاں دونوں ممالک مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

خاکے کے مطابق، جاپان تینیان اور پاگان جزائر پر تربیتی مراکز کی تعمیر کے لیے مالی تعاون مہیا کرے گا۔

خاکے میں مزید کہا گیا کہ جاپان اور امریکہ گوام اور شمالی ماریانا جزائر میں تربیتی مراکز کی تعمیر کے لیے تعاون کریں گے، جس کا مطلب ہے کہ جاپان نے گوام میں بھی تربیتی مراکز کی تعمیر کے لیے مالی تعاون کرنے کی حامی بھری ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.