سین کاکوس خریدنے کے معاملے پر اشی ہارا نودا سے ملنے کے خواہشمند

وکیو: ٹوکیو کے گورنر شینتارو اشی ہارا نے منگل کو کہا کہ وہ ٹوکیو میٹرو پولیٹن حکومت کی جانب سے مشرقی بحر چین میں متنازعہ جزائر کے ایک گروپ کو خریدنے کے منصوبے پر بات چیت کے لیے وزیر اعظم یوشیکو نودا سے ملنا پسند کریں گے۔

اشی ہارا نے پچھلے ہفتے واشنگٹن میں ایک تقریر کے دوران گویا بم پھوڑا تھا جب انہوں نے کہا کہ ان کا شہر چار متنازعہ جزائر میں سے تین کے نجی جاپانی مالک کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچنے کے قریب ہے۔ چار جزائر کے اس گروپ کو جاپان میں سین کاکوس اور چین میں دیاؤیو کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

ان جزائر، جو ماہی گیری کی بیش بہا دولت سے مالا مال ہیں، پر چین اور تائیوان بھی دعوائے ملکیت رکھتے ہیں۔

اشی ہارا جو ایک کٹڑ قوم پرست ہیں، نے کہا کہ آئیڈیا یہ ہے کہ چین کو جاپانی قبضے سے جزیرے لینے سے روکا جائے چونکہ مرکزی حکومت چین کو چھیڑنے میں تامّل کا شکار ہے۔

چیف کیبنٹ سیکرٹری اوسامو فوجیمورا نے ایک ہلکے سے تبصرے میں کہا کہ جاپان کی سین کاکوس جزائر پر جائز حکومت ہے، جبکہ نودا نے اس پر کچھ نہیں کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.