ٹوکیو: جاپانی پاور کمپنیاں انتباہ کر رہی ہے کہ اگر ایٹمی بجلی گھر دوبارہ چلائے نہ گئے تو ایک سخت موسم گرما کی صورت میں کچھ علاقوں میں بجلی غائب ہو سکتی ہے۔
کانسائی الیکٹرک پاور جو وسطی مغربی جاپان بشمول اوساکا، کیوتو اور کوبےکو بجلی فراہم کرتی ہے، نے منگل کو کہا کہ اسے جولائی میں درجہ حرارت بڑھنے کی صورت میں 20 فیصد تک بجلی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
کیوشو الیکٹرک پاور، جو مزید مغربی علاقے کو کور کرتی ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ جنوب میں واقع ہوکائیدو الیکٹرک پاور نے بھی کہا کہ وہ ایٹمی توانائی کے بغیر گرما میں بجلی کی طلب پوری کرنے کے قابل نہیں ہوں گے۔