ہوٹرز جاپان میں اپنا دوسرا ریستوران جون کے شروع میں گِنزا میں کھولے گا

ٹوکیو: ہوٹرز جاپان جون کے شروع میں جاپان میں اپنا دوسرا ریستوران کھولے گا۔ کمپنی نے ہوٹرز جاپان اور کمپنی کے ہیڈ آفس واقع اٹلانٹا میں قریباً پانچ برس طویل مذاکرات کے بعد اپنا پہلا ریستوران ٹوکیو کے اکاساکامیتسوکے میں اکتوبر 2010 میں کھولا تھا۔

ہوٹرز جاپان اس وقت ریستوران کے لیے 150 ہوٹرز گرلز بھرتی کررہا ہے جو سی فوڈ، سینڈ وچز، سلاد، برگر اور سپائیسی چکن ونگز سرو کریں گی۔ امریکی ہوٹرز گرلز مئی کے وسط سے مقامی طور پر ملازم رکھی جانے والی لڑکیوں کو تربیت دیں گی۔

پہلے ریستوران کے افتتاح سے قبل قریباً 400 لڑکیوں نے کام کے لیے درخواست دی تھی جن میں سے 40 منتخب کی گئیں، جن میں 10 غیر ملکی لڑکیاں بھی تھیں۔ ایک جاپانی ویٹریس کو فلوریڈا میں منعقد ہونے والے عالمی مس ہوٹرز مقابلے میں ہوٹرز جاپان کی نمائندگی کرنے کےلیے منتخب کیا گیا تھا۔

دوسرا ریستوران گِنزا 8-کومے میں واقع ہو گا، جو شیمباشی اسٹیشن سے 3 منٹ کی واک پر واقع ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.