جاپان کا کہنا ہے کہ امریکہ کے میڈ کاؤ کے معاملے کا ٹی پی پی مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا

حکومت نے منگل کو کہا کہ امریکہ کی طرف سے “چھ سالوں میں پہلی مرتبہ میڈ کاؤ کے کیس کی رپورٹ ہونے کا جاپان کی پیسفک ٹریڈ پیکٹ میں ممکنہ شمولیت کے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا؛ اس معاہدے کے پیچھے زیادہ ہاتھ امریکہ کا ہے۔

جاپان کی طرف سے میڈ کاؤ سے متاثرہ ممالک سے بڑا گوشت درآمد کرنے پر عائد سختیاں واشنگٹن کے لیے چبھتے ہوئے نکات میں سے ایک ہیں، اور امریکی برآمد کنندگان دسمبر میں نظر ثانی کا معاملہ شروع ہونے کے بعد سے ٹوکیو پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں کہ وہ سختیوں میں نرمی پیدا کرے۔

ان سختیوں، جو 2003 میں میڈ کاؤ کا پہلا کیس سامنے آنے پر لگائے جانے والے مکمل بین کی جگہ 2005 میں عائد کی گئیں تھیں، نے امریکی درآمدات کو جاپان میں کم کر دیا ہے جو کہ اب بھی امریکی گائے کے گوشت کی سب سے بڑی ایشیائی منڈی ہے۔

2011 میں جاپان نے امریکہ سے 120,000 ٹن بڑا گوشت درآمد کیا، جو 517,000 ٹن یا 210 ارب ین کی جاپانی مارکیٹ میں آسٹریلیا کے بعد دوسرا بڑا درآمدی ذریعہ بنتا ہے۔

وزیر اعظم یوشیکو نودا 30 اپریل کو امریکی صدر باراک اوباما سے ملیں گے جب کہ اس کے قریباً دو ہفتے بعد نو ممالک -امریکہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پیرو، چلی، سنگاپور، ملائیشیا، ویتنام اور برونائی- مذاکرات کے اگلے راؤنڈ کے لیے ڈلاس میں جمع ہوں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.