جاپانی ماہرین فلکیات نے بعید ترین کہکشانی جھرمٹ دریافت کر لیا

ٹوکیو: جاپانی ماہرین فلکیات نے بدھ کو کہا کہ انہوں نے زمین سے 12.72 ارب نوری سال دور واقع کہکشانی جھرمٹ دریافت کیا ہے، جو ان کے بیان کے مطابق دریافت کیا جانے والا بعید ترین جھرمٹ ہے۔

“اس سے پتا چلتا ہے کہ کائنات کے ابتدائی دنوں میں بھی کہکشانی جھرمٹ موجود تھے جب کائنات اپنی 13.7 ارب سال کی تاریخ کے مقابلے میں ایک ارب سال سے بھی کم عمر کی تھی،” ماہرین فلکیات کی ٹیم نے پریس کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا۔

یہ دریافت مشترکہ طور پر حکومتی انتظام کے تحت چلنے والی گریجویٹ یونیورسٹی آف ایڈوانسڈ اسڈیز اور نیشنل آسٹرونومیکل آبزروریٹری آف جاپان نے ہوائی میں سوبارو دوربین استعمال کرتے ہوئے کی۔

جاپانی محققین کے مطابق، اس سے قبل ناسا کی ہبل خلائی دوربین استعمال کرنے والے محققین نے ممکنہ طور پر 13.1 ارب نوری سال دور کہکشانی جھرمٹ کی دریافت کا اعلان کیا تھا، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو پائی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.