22 مارچ کو ٹوکیو اسکائی ٹری کے باضابطہ افتتاح سے قبل ٹاور کی تعمیر اور چلانے میں ملوث کمپنیوں نے اس ہفتے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا تاکہ منظم جرائم کے گروہوں کو اس کے افعال سے باہر رکھنا یقینی بنایا جا سکے۔
یہ میٹنگ ٹوکیو میٹرو پولیٹن پولیس کی طرف سے 50 سالہ کازوؤ تانیکاوا کی گرفتاری کے چند ہی یوم بعد منعقد ہوئی ہے، جس نے دائیں بازوں کے پروپیگنڈا ٹرک کی مدد سے ٹوکیو اسکائی ٹری پر گڑبڑ پیدا کرنے کی دھمکی دی تھی۔
350 کے قریب شرکاء، بشمول کاروباری نمائندے، پولیس اہلکار اور سومیدا وارڈ کا ہیڈ، منگل اور بدھ کو ملے تاکہ ٹوکیو اسکائی ٹری کے افتتاحی معاملات پر بحث مباحثہ کر سکیں۔