ٹوکیو: اچیرو اوزاوا، جسے جمعرات کو فنڈنگ اسکینڈل سے بری کر دیا گیا، ایک پختہ کار منصوبہ ساز ہے جسے جاپان میں پیسے کی سیاست کی بدترین مثال سمجھا جاتا ہے، لیکن وہ پس پردہ طاقت پر بھی اپنی گرفت مضبوط رکھتا ہے۔
چار دہائیوں سے زیادہ عرصے کے دوران اوزاوا نے سیاسی اتحاد بنانے اور بگاڑنے، اور اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والے پس پردہ معاہدے کرنے کے ریکارڈ کی وجہ سے “تباہ کار” اور “شیڈو شوگن” یا بادشاہ گر کی عرفیتیں کمائی ہیں۔
69 سالہ اوزاوا نے 2006 سے 2009 کے شروع کے عرصے کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کی قیادت کی، جس کے بعد اپنے ایک نائب پر فرد جرم -جس کا ڈراپ سین جمعرات کو ہوا- عائد ہونے کی وجہ سے اسے نچلا بیٹھنے پر موجود ہونا پڑا، جبکہ وزارت عظمی بھی اس کی پہنچ میں تھی۔
2009 کے عام انتخابات میں عرصہ دراز سے حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کو اقتدار سے رخصت ہونا پڑا اور دنیا نے دیکھا کہ اوزاوا کا سابقہ ساتھی یوکیو ہاتویاما ڈی پی جے کی بڑی اکثریت کے ساتھ وزارت عظمی کے عہدے پر براجمان ہوا۔
بہت سے جاپانی قانون سازوں کی طرح، اوزاوا بھی ایک سیاسی خاندان میں پیدا ہوا، جس کا باپ ایل ڈی پی کا سابقہ وزیر تعمیرات تھا۔
اپنے سیاسی قد کے باوجود، یا سیاسی قد کی وجہ سے، اوزاوا جاپانی عوام میں ایک غیر مقبول شخصیت رہا ہے، جسے بہت سے لوگ پالیسی سازی کی بجائے سیاست برائے سیاست کھیلنے کا مریض زیادہ سمجھتے ہیں۔