گوگل کے آنلائن ترجمہ کے بیس کروڑ صارفین

سان فرانسسکو: گوگل ٹرانسلیٹ نے جمعرات کو اپنی چھٹی سالگرہ اس خبر کے ساتھ منائی کہ بیس کروڑ سے زیادہ لوگ ماہانہ اس کی مفت ترجمے کی خدمات کو استعمال کرتے ہیں۔

“کسی ایک دن میں ہم تقریباً اتنا مواد ترجمہ کرتے ہیں جتنا آپ دس لاکھ کتابوں میں پا سکتے ہیں،” گوگل ٹرانسلیٹ کے انجینئر فرانز اوچ نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا۔

“ہم ایک ایسے مستقبل کا تصور کرتے ہیں جہاں دنیا میں ہر کوئی ہر قسم کی معلومات کو استعمال اور شئیر کر سکے گا، چاہے وہ کسی بھی زبان میں ہوں اور چاہے وہ کسی بھی جگہ سے سامنے آئیں،”۔

اوچ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی گوگل کمپنی میں آنے سے قبل امریکہ کے فوجی تحقیقی بازو ڈارپا میں کام کرتے تھے، جس کے بعد 2003 میں وہ گوگل میں آکر انجینئروں کی ایک ٹیم کا حصہ بنے کا کام کمپیوٹر کے ذریعے ترجمہ نگاری کے معیار کو بہتر بنانا تھا۔

گوگل ٹرانسلیٹ، جو لوگوں کو اسکرین پر موجود ڈبے میں عبارت پیسٹ کر کے فوری طور پر اپنی پسند کی زبان میں ترجمہ کرنے کی سہولت دیتا ہے، 2006 میں انگریزی، چینی اور عربی کے لیے جاری کیا گیا۔

“تخمینے کے مطابق، کرہ ارض پر کی جانے والے زیادہ تر تراجم اب گوگل ٹرانسلیٹ کو استعمال کر کے کیے جاتے ہیں۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.