اسمارٹ فونز کے پھیلاؤ سے این ٹی ٹی ڈوکومو کے کاروبار میں اضافہ

ٹوکیو: چوٹی کے جاپانی فون کیرئیر این ٹی ٹی ڈوکومو نے جمعے کو کہا کہ 2011 میں اضافی ٹیکس کے بوجھ کی وجہ سے نیٹ منافع میں کمی واقع ہوئی تاہم اسمارٹ فونز کے بڑھتے ہوئے استعمال نے آپریٹنگ منافع میں اضافہ کیا۔

مارچ تک ختم ہونے والے سال میں نیٹ منافع پچھلے سال کے مقابلے میں 5.4 فیصد کم ہو کر 463.9 ارب ین تک آ گیا جس کی بڑی وجہ ٹیکس کے نظام میں کی جانیوالی تبدیلیاں ہیں۔

تاہم آپریٹنگ منافع 3.5 فیصد کے اضافے سے 874.5 ارب ین تک پہنچ گیا، جبکہ فروخت 4.2 ٹریلین ین رہی جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 0.4 فیصد زیادہ ہے۔

ڈوکومو نے کہا کہ اسمارٹ فونز کی بڑھتی ہوئی آمدن کی وجہ سے زیادہ فروخت اور کمائی ہوئی چونکہ صارفین نے ڈیٹا سروسز کا استعمال بڑھایا۔

مارچ 2014 تک کے مالی سال کے لیے کمپنی منافع میں 20.1 فیصد بڑھوتری کا تخمینہ لگا رہی ہے جس کامطلب ہے کہ منافع 557 ارب ین تک پہنچ جائے گا۔ آپریٹنگ منافع 2.9 فیصد اضافے سے 900 ارب ین تک جا پہنچنے کی توقع ہے جبکہ فروخت پانچ فیصد اضافے سے 4.45 ٹریلین ین ہو جائے گی۔

ڈوکومو چھ کروڑ سے ذرا زیادہ صارفین کے ساتھ جاپان میں مارکیٹ لیڈر ہے جبکہ کے ڈی ڈی آئی ساڑھے تین کروڑ صارفین کے ساتھ دوسرے جبکہ سافٹ بینک دو کروڑ اسی لاکھ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.